• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقادتازترین

December 29, 2022

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر ) کی حکومت نے نانجنگ قتل عام کے متاثرین کا سوگ منانے کے لئے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چون ینگ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی  حکومت کےاہم  عہدیداروں  نےاس تقریب میں شرکت کی اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

لی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے حکومتی  ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں متاثرین کی یاد میں پھولوں کا گلد ستہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم متاثرین کو اپنا اعلیٰ ترین خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میں اس موقع کو  بروئے کار لاتے ہوئے چینی عوام کی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عالمی امن کے تحفظ کے پختہ موقف کا اظہار کرتا  ہوں۔

چین کی اعلیٰ مقننہ نے 2014 میں 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد بارے ایک  قومی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی ۔

نانجنگ کے  قتل عام کا واقعہ 13دسمبر 1937 کو جاپانی فوجیوں  کی جانب سے شہر پر قبضہ کرنے کے بعدپیش آیا تھا۔ انہوں نے 6 ہفتوں کے دوران3لاکھ  سے زیادہ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا تھاجو کہ  دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے ۔