ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کا خاکہ جاری کردیا ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مستقبل میں نوجوانوں کی ترقی بارے طویل المدت کاموں کا مجموعی وژن اور رہنما اصول پیش کئے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ایک اخباری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں نوجوانوں کی ترقی میں معاون 160 سے زیادہ ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔خاکہ 4 ابواب پر مشتمل ہے جو اس مخصوص موضوع پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی سمت کی نشاندہی کرتے ہیں یہ کھوج ، امید، بااختیار اور شراکت ہیں۔ اس میں اقدامات اور افعال تجویز کئے گئے ہیں۔
خاکے کا اجرا کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے داخلہ اور امور نوجوانان کی سیکرٹری ایلس میک نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت رابطوں میں اضافہ کرے گی اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے کام کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لئے ایک منظم اور مستقل سوچ اپنائے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا وژن نوجوانوں کی ایک نئی نسل کی پرورش کرنا ہے جو ملک اور ہانگ کانگ سے محبت اور عالمی سوچ، کھلی ذہنیت اور مثبت سوچ رکھتے ہوں۔میک نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نوجوانوں میں مستقبل کی امید کے فروغ اور مسلسل ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول کی فراہم کے عزم پر قائم ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کریں اور ہانگ کانگ، ملک اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔