• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کا ترکی کو 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر کی امداد دینے کا اعلانتازترین

February 15, 2023

فائل فوٹو، ترکی ، جنوبی صوبہ ہاتے کے شہر انتاکیہ میں اسٹیڈیم کے باہر عارضی کیمپ میں چین کی تلاش اور امدادی ٹیم کے ارکان آلہ چیک کررہے ہیں۔(شِںہوا)

ہانگ کانگ (شِںہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی  حکومت ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں تقریباً 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 38 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کا سامان بھیجے گی۔

لی نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے قبل ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے ہنگامی سامان کی ایک کھیپ اکٹھی کی ہے جس میں خیمے، کپڑے، کمبل، ادویات اور طبی سامان شامل ہیں جو ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا عطیہ کردہ 100 ٹن سے زائد سامان پیر کی شام ترکی پہنچادیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم بھیجی ہے جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔

لی نے کہا کہ وہ ترکی میں تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں جس نے 4 افراد کو بحفاظت زندہ نکالا تھا۔