• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کا جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کا اعلانتازترین

August 23, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) نے ٹوکیو کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے اعلان کے بعد جمعرات سے جاپان سے بعض آبی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن وان نے کہا کہ سمندر میں تابکاری سے آلودہ پانی پھینکنے سے پیدا ہونے والے بڑے خطرات کے پیش نظر ایچ کے ایس اے آر حکومت کے لیے فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانا لازمی ہیں۔

تسی نے کہا کہ پابندی کا اطلاق جاپان کے10بڑے شہروں بشمول ٹوکیو، فوکوشیما،چیبا، توچیگی، ایباراکی، گنما، میاگی، نیگاتا، ناگانواور سائیتاما کےپریفیکچرزسے آبی درآمدات پر ہوگا،جس میں تمام اقسام کی  تازہ،منجمد،ٹھنڈی، خشک یا پروسس شدہ سمندری غذا،سمندری نمک اور سمندری کائی  شامل ہیں۔