ریا ض (شِنہوا) ہا نگ کا نگ خصو صی انتظا می خطے کے چیف ایگز یکٹو جا ن لی نے کہا ہے کہ مشر ق وسطیٰ کے ساتھ ہا نگ کا نگ کے تعاون کو وسعت دینے کی بڑی صلا حیت ہے۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دورہ سعودی عرب کے مو قع پر ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات بھی جا ئیں گے۔
لی ہا نگ کا نگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کو نسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں مختلف شعبوں سے 30 بڑے کا رو با ری اداروں کے نما ئندے شا مل ہیں۔
اس میں ما لیات، تجارت، صنعت، پیشہ ورانہ خد مات ، انفر اسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ، انو ویشن اور ٹیکنا لو جی سمیت ٹرانسپورٹ اور لا جسٹکس کے شعبے شا مل ہیں۔
لی نے کہا کہ دنیا کی سب سے زیا دہ آزاد تر ین معیشت ، بڑے بین الاقوامی ما لیا تی مر کز اور دنیا کے سب سے بڑے آ ف شور آ ر ایم بی مر کز ہو نے کے نا طے ہا نگ کا نگ مشر ق وسطیٰ کے خطے اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ مما لک کے ساتھ مکمل تعاون اور حصہ داری کے لئے پر عزم ہے۔
اس عمل میں عالمی معیار کی ما لیا تی ، کا روبا ری اور پیشہ ورانہ خد مات شا مل ہیں۔
لی نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ زبر دست ر سائی اور را بطے کے ہمراہ اپنے ملک کی شاندار قو می حکمت عملیوں کی مضبوط حما یت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔