ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے سال 2022 کے دوران مجموعی طور پر 57 لاکھ مسافروں کو خد مات فر اہم کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 318.4 فیصد زائد ہے۔
ایئر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ نے بتایا کہ سال 2022 میں مال برداری کا حجم اور پروازوں کی آمدورفت میں 16.4 فیصد اور 4.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ بالترتیب 42 لاکھ ٹن اور 1 لاکھ 38 ہزار 700 رہ گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے16 لاکھ مسافروں کو نمٹایا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 938.7 فیصد زائد ہے ۔اس دوران جنوب مشرقی ایشیا اور جاپان سے فضائی ٹریفک میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
دسمبر 2022 میں پروازوں کی آمدورفت گزشتہ برس کی نسبت 8.7 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ہزار 770 تک پہنچ گئی۔ مال برداری کا حجم دسمبر 2021 کے مقابلے میں 26.4 فیصد کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار ٹن رہ گیا اور درآمدی و برآمدی مال میں بالترتیب 33 فیصد اور 26 فیصد کی کمی ہوئی۔
ائیرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈ لام نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی جانب سے 2022 کی دوسری ششماہی میں سفری پابندیوں اور اندرون ملک مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرائط میں نرمی کے بعد 2022 کی آخری سہ ماہی میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔
لام نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مین لینڈ کے ساتھ معمول کا سفر منظم اور جامع طورپر بحال ہوگا اور ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق مسافروں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔