• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ آرٹیکل 23 کی منظوری کے بعد اقتصادی ترقی کے لیے سخت محنت کرے گا:چیف ایگزیکٹوتازترین

March 26, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ایچ کے ایس اے آرنے اپنےبنیادی قانون کے آرٹیکل 23 پرمقامی قانون سازی کی منظوری سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اوراب معاشی ترقی کے لیے سخت محنت کی جائے گی۔

ایچ کے ایس اے آر کا قومی سلامتی آرڈیننس کو گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے اور یہ 23 مارچ سے نافذ العمل ہے۔لی نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے قبل کہا کہ قومی سلامتی کے مؤثر تحفظ کے ساتھ ہانگ کانگ پالیسی خطاب اور بجٹ میں مذکور اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمدا کرتے ہوئے معیشت کومختلف پہلوؤں سے ترقی دے گا۔

 لی نے کہا کہ ہانگ کانگ ملک کی مجموعی ترقی میں فعال طور پر شمولیت اختیار کرے گا ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے مختلف شہروں سے  مواصلاتی رابطہ قائم اورلوگوں، سازوسامان، سرمائے اور معلومات کی ترسیل کو مضبوط بنائے گا۔