برلن(شِنہوا) سیٹلائٹ کے ذریعے کیے جانے والے مشاہدہ کے نتائج کے مطابق انٹارکٹیکا میں سمندری برف گزشتہ چالیس سالوں کے دوران اس وقت انتہائی حد تک سکڑ گئی ہے۔ہیلم ہولٹز سنٹر فار پولر اینڈ میرین ریسرچ(اے ڈبلیو آئی)کے جرمن الفریڈ ویگنر انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق کے مطابق فروری کے اوائل تک جنوبی بحر کی سمندری برف سکڑ کر کم از کم22لاکھ مربع کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ رواں سال برف پچھلے سال 2022 کے مقابلے میں بھی زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق فروری کے دوسرے نصف میں انٹارکٹک میں سمندری برف کے پگھلنے کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اے ڈبلیو آئی میں سی آئس فزکس سیکشن کے سربراہ کرسچن ہاس نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چھ سالوں میں سمندری برف میں تیزی سے کمی بہت قابل ذکر ہے کیونکہ برف کا رقبہ 35 سالوں میں بہت کم تبدیل ہوا تھا۔