• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات بھیجنے سے باز رہے:مین لینڈ ترجمانتازترین

January 31, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے امریکہ سے کہا کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنےعزم کوٹھوس اقدامات سے ظاہر کرے اور"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینے سے باز رہے۔ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بِن ہوا نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 پر تائیوان میں نام نہاد امریکن انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر لورا روزنبرگر کے حالیہ ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ چھین نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے جس کی تصدیق متعدد بین الاقوامی معاہدوں اوردستاویزات بشمول جنرل اسمبلی کی 1971کی  قرارداد2758سے ہوتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔