• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی طیارہ بردار بحری جہازمشترکہ مشقوں کے لیے جنوبی کوریا کا دورہ کرے گاتازترین

September 20, 2022

سیول(شِنہوا) امریکہ کا  جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز جنوبی کوریا کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے رواں  ہفتے کے آخر میں جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔

یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یوایس ایس رونالڈ ریگن کیریئر اسٹرائیک گروپ جنوبی کوریا کی بندرگاہ کا معمول کا دورہ کرنے والا ہے۔

یو ایس ایف کے کے مطابق بندرگاہ کے دورے کے دوران  اسٹرائیک گروپ کے اہلکاروں کو اپنے جنوبی کوریائی بحریہ کے شراکت داروں سے ملاقات اور ان کے ساتھ مل کرپیشہ ورانہ سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ  جنوبی کوریا کے عوام کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کا موقع ملے گا۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، سٹرائیک گروپ جمعہ کے روز جنوبی کوریا کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے لیے دارالحکومت سیول سے تقریباً 390 کلومیٹر جنوب مشرق میں بوسان کے بحری اڈے پر پہنچنے گا۔

تقریباً پانچ سالوں میں یہ پہلی بار ہوگا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے جنوبی کوریا کا دورہ کرے گا۔