• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کومحدودکرنے کی پالیسی کی میعاد ختم ہونے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیاتازترین

December 29, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سپریم کورٹ نے ملک میں  پناہ گزینوں کومحدود کرنے کی پالیسی کی میعاد ختم ہونے کوعارضی طورپر روک دیا جو اس ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹائٹل 42 کے خاتمے کے خلاف عارضی حکم امتناعی جاری کردیا ہے، اس پالیسی  کے تحت  امریکی سرحدی اہلکار کوویڈ-19 کے دوران تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو تیزی سے ملک بدرکرسکتے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو 19 ریپبلکن ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ سےٹائٹل 42 کو برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی کیونکہ میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد پر ان ریاستوں کو تارکین وطن کی آمد میں اضافے کا سامنا ہے۔رابرٹس نے حکم میں وفاقی حکومت سے منگل کی سہ پہر تک اس معاملے پر جواب طلب کیا ہے۔