• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزین مخالف پالیسی جاری رکھنے کا حکمتازترین

December 29, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سپریم کورٹ نے  پناہ گزینوں کومحدود کرنے کے اقدام کو برقرار رکھنے کا حکم دیا، جس سے ہزاروں تارکین وطن کو سرحد پار کرنے سے روک دیا گیاہے۔ سپریم کورٹ کے 4 کے مقابلے میں 5 ججز کے اس فیصلے نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کے مطابق ٹائٹل 42 پبلک ہیلتھ آرڈر دسمبر میں ختم ہو جاناتھا۔فیصلے کے مطابق یہ پالیسی حتمی فیصلے تک نافذ رہے گی۔

2020 کے موسم بہار میں نافذ العمل ہونے والی ٹائٹل 42 پالیسی کے تحت امریکی سرحدی اہلکاروں کوکوویڈ-19 کے تناظر میں تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو تیزی سے ملک بدر کرنے کی اجازت حاصل ہے۔

سپریم کورٹ نے اس کیس میں فروری کے دوران دلائل طلب کیے ہیں،جس کا حتمی فیصلہ موسم گرما میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے  وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ  سپریم کورٹ کے حکم میں "موجودہ ٹائٹل 42 پالیسی کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عدالت 2023 میں اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یقیناً ہم حکم کی تعمیل اور عدالت میں نظرثانی دائر کریں گے۔