واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سینیٹ نے ہفتہ کی رات تک حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے گزشتہ روز ایک قلیل مدتی اخراجات کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس بل کے ایوان نمائندگان سے منظور ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔
دو طرفہ سیاسی مفاہمت کا غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ،ڈیموکریٹس اکثریتی سینیٹ نے 19 کے مقابلے میں 77ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔
بل میں یوکرین کے لیے6ارب 10کروڑ ڈالر کی امداد اور تقریباً 6 ارب ڈالر ملک میں آنے والی قدرتی آفات کے اثرات میں کمی کے لیے رکھے گئے ہیں۔
توقع ہے کہ اخراجات میں کمی کے جی اوپی کے مطالبے کے برعکس حکومت کو 17 نومبر تک پہلے کی طرح فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔