• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سینیٹ نے 95 ارب ڈالر کےغیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری دے دیتازترین

April 24, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ نے اسرائیل اوریوکرین کے لیے طویل عرصے سے تعطل کا شکار امداد کے ساتھ غیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

مجموعی طور پر95 ارب ڈالرکے غیر ملکی امداد کے بل کو سنیٹ میں18کے مقابلے میں79 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ ہفتہ کو ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے اس بل کواب توثیق کے لیے صدر بائیڈن کے پاس بھیجا جائے گا،جواس پر دستخط کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

 قانون سازی میں شامل فنڈ کا بڑا حصہ تقریباً 61 ارب ڈالریوکرین کودیا جائے گا جبکہ 26 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداداسرائیل کو دی جائے گی۔

بل کے تحت چین کےعلاقے تائیوان سمیت ایشیا پیسیفک میں نام نہاد "امریکی اتحادیوں" کو8ارب12کروڑڈالر کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی۔