واشنگٹن (شِنہوا)امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان طویل بحث کے بعد سرحدی سلامتی کے بل پر اتفاق رائے ہوگیاہےجس کا مقصد سرحدی سلامتی کو مستحکم کرنا اور یوکرین کے لیے امداد فراہم کرنا ہے۔
تین ماہ سے زیادہ جاری رہنے والی گفت و شنید کے بعد اس معاہدے سے امریکی سیاست میں طویل عرصے سے حل طلب مسئلے پرغیر معمولی اتفاق رائے حاصل ہوا تاہم اسے اب بھی گہری تقسیم کا شکار کانگریس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
معاہدے میں امریکہ میں پناہ کے خواہشمند افراد کے حوالے سے سخت اقدامات اور حراستی مراکز میں توسیع کی تجویز دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لیے خاطر خواہ مالی امداد اور سرحدی سلامتی میں اضافہ بھی شامل ہے۔