واشنگٹن (شِںہوا) امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کا نئی کانگریس پر غلبہ برقرار رہے گا جبکہ کچھ میڈیا اداروں نے نیواڈا میں میں انتخابی دوڑ کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔
سی این این اور این بی سی نیوز دونوں نے ڈیموکریٹس سینیٹڑ کیتھرین کارٹوز میسٹو کے ہاتھوں ری پبلیکن امیدوار آڈم لیسالٹ کی شکست کی پیش گوئی کی ہے۔
میڈیا کے اندازوں کے مطابق اگلے ماہ جارجیا میں رن آف مقابلے کے باوجود ڈیموکریٹس اگلے دو سال میں 100 رکنی سینیٹ میں کم از کم 50 نشستوں پر کنٹرول حاصل کریں گے جبکہ ری پبلیکن کے پاس کم از کم 49 نشستیں ہوں گی۔
امریکی کانگریس کا ایوان بالا اس وقت 50۔ 50 نشستوں میں تقسیم ہے جبکہ نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹس کے حق میں ٹائی بریکنگ ووٹ ڈال سکتی ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں بھی غلبے کی جنگ جا ری ہے جبکہ 20 نشستوں پر ابھی فیصلہ ہو نا باقی ہے۔
ہفتے کی شب تک ری پبلیکنز 435 کے ایوان میں 211 پر جیت رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو 204 پر سبقت حاصل ہے۔ جوانتہائی معمولی اکثریت ہے۔
نئی کانگریس کا پہلا اجلاس 3 جنوری 2023 کو ہوگا۔
رواں سال کے وسط مدتی انتخابات میں 50 میں 36 ریاستوں کے ساتھ ساتھ 3 امریکی خطوں میں بھی گورنرز کا انتخاب ہوا، اس کے علاوہ دیگر ریاستی اور مقامی انتخابات بھی ہوئے ہیں۔