ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر چند امریکی سینیٹرز کی طرف سے اپنی حکومت کو بھیجے گئے خط کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جس میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرتے ہوئے ہانگ کانگ سمیت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔
دفتر کے ایک ترجمان نےکہا کہ تین سال قبل نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی ایکٹ کا نفاذ امریکی قوانین کے ساتھ ساتھ چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت تھی۔
ترجمان نے کہا کہ آج، بعض امریکی سیاست دان ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پرتنقید کرنے کے لیے اس طرح کے مضحکہ خیز عمل کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سیاست دان ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کا ساتھ دیتے ہیں اور امریکی حکومت سے چین اور چینی ہانگ کانگ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔