منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ امریکہ میں طویل مدت تک شرح سود میں متوقع اضافے کی وجہ سے مشرقی ایشیا کے ممالک کی اقتصادی صورتحال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں کمزورہوئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیر کو جاری تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر علاقائی منڈیوں میں حکومتی بانڈ پر منافع امریکی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔ مشرقی ایشیا میں جاری ہونے والے بانڈ کی مالیت گزشتہ سہ ماہی سے 8.6 فیصد بڑھ کر تیسری سہ ماہی میں 25کھرب ڈالر ہو گئی ہے۔ خطے میں مقامی کرنسیوں میں جاری ہونے والے بانڈز کی مالیت 2.5 فیصد بڑھ کر235کھرب ڈالر ہو گئی ہے۔ سرکاری بانڈز میں 3 فیصد اضافہ ہوا اوراس کے علاوہ کارپوریٹ بانڈز 1.5 فیصد بڑھ گئے۔ بینک نے کہا کہ یو ایس فیڈرل ریزرو نے حال ہی میں یکم ستمبر سے 10 نومبر کے درمیان ابھرتے ہوئے مشرقی ایشیا میں مالیاتی حالات کے کمزور ہونے میں تعاون کرتے ہوئے، توسیعی مدت کے لیے بلند شرح سود برقرار رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا۔