واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے سینئر قانون سازوں سے ملاقات کی جس میں نومنتخب کانگریس سے پہلے ہونے والے آخری اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی، اقلیتی پارٹی کے رہنما کیون میک کارتھی، سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر اور اقلیت ارکان کے رہنما مچ میک کونل شامل تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک گیر سطح پر مال بردارٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا خدشہ ہے کیونکہ لیبر معاہدے سے ملک کی دو بڑی ریل یونینز کے ارکان تقسیم ہوگئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، سیاست دانوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کانگریس ریل ہڑتال کو روکنے کے لیے کس طرح عمل کر سکتی ہے، کیونکہ اس سے مزدوروں ان کے خاندانوں اور ملکی معیشت کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
بائیڈن نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ مال بردار ریل کے بغیر، بہت سی امریکی صنعتیں بند ہو جائیں گی۔