• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی صدر کا اسلحے کے بے جا استعمال کو روکنے کا فیصلہتازترین

March 15, 2023

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کا اعلان کیاہے جس کا مقصد بندوق کے تشدد سے دوچار اپنے ملک میں بندوق فروخت کرتے وقت خریدار کےلیے اس کی ضرورت کی جانچ کا عمل بہتر کیا جائے گا۔

21 جنوری کو جنوبی کیلی فورنیا کے مونٹیری پارک میں ایک ڈانس اسٹوڈیو میں قمری سال کے جشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔ بائیڈن نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کو "کیلیفورنیا کی تاریخ کی بدترین فائرنگ میں سے ایک" قرار دیا تھا۔

مونٹیری پارک  میں گزشتہ روز اس حکم نامے کا اعلان کرتے ہوئے بائیڈن نے کہاکہ  یہ ایگزیکٹو آرڈر آتشیں اسلحے کو خطرناک ہاتھوں سے دور رکھنے میں مدد دے گااور بندوق کی صنعت کو جوابدہ بنانے کے لیے  انتظامیہ کی کوششوں کو تیز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے متاثرین، زندہ بچ جانے والوں اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے وفاقی کوآرڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔