• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ڈرون تیزپروازکے باعث بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا،روسی وزارت دفاعتازترین

March 15, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کی  وزارت دفاع نے کہا  ہے کہ امریکہ کا  نگرانی کرنے والا ایم کیو۔9 ڈرون اپنی ہی تیز پرواز کے باعث بحیرہ اسود میں گرگیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایم کیو۔9 بغیر پائلٹ ڈرون ماسکو وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ ( پا کستانی وقت کے مطا بق صبح 11 بجے ) کے قریب تیز پرواز کے نتیجے میں اونچائی میں کمی کے ساتھ ہی بے قابو ہوگیا اور  بحیرہ اسود میں گر گیا۔

وزارت کے مطابق روس کی ایرو اسپیس فورسز نے بحیرہ اسود کے اوپر ریاست کی سرحد کے قریب آنے پر ایم کیو۔9 بغیر پائلٹ ڈرون کا  سراغ  لگایا اور روسی لڑاکا طیاروں کو گھسنے والے جہاز  کی شناخت کے لیے  روانہ کردیا گیا تھا ۔

بیان  میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے  جنگی طیاروں  نے فضائی  ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا  ، ان کا بغیر پائلٹ ڈرون  کے ساتھ  کوئی سامنا نہیں ہوااوروہ اپنے مطلوبہ ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس آگئے ۔

اس  بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون نے اپنےریڈیو سگنلز بھیجنے اور وصول کرنے والے آلات  کو بند کر کے اپنی پرواز جاری رکھی  اور یہ کہ اس نے فضائی حدود کے استعمال کے لیے عارضی انتظامی  علاقے کی ان حدود کی خلاف ورزی کی ہے  جو  کہ خصوصی فوجی کارروائی کے مقصد کے لیے قائم کی گئی تھی۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  یہ معلومات بین الاقوامی فضائی حدود استعما ل کرنے والوں کو پہلے ہی بتا دی گئی تھیں۔