• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں وسیع علاقے میں بجلی کی فراہمی میں تعطلتازترین

December 05, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں بجلی کی فراہمی میں تعطل سے وسیع علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے،جس کی تحقیقات ایک مجرمانہ واقعہ کے طور پر کی جارہی ہیں۔

شمالی کیرولائنا کے وسطی علاقے میں مور کاؤنٹی کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شام 7 بجے (اتوار کی صبح 5 بجے پاکستانی وقت) کے بعد بجلی کی فراہمی میں تعطل شروع ہوا۔شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ شواہد سے معلوم ہوتاہے کہ متعدد مقامات پر جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر نے ایک  ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ڈیوک انرجی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے مور کاؤنٹی میں بجلی کی بندش کے بارے میں بات کی ہے۔

کوپر کے مطابق  واقعہ کی تحقیقات اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور ریاست ضرورت کے مطابق مدد فراہم کر رہی ہے۔