• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک ، 5 زخمیتازترین

September 05, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے نارفوک میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔

نارفوک پولیس نے بتایا کہ پولیس کو تقریباً نصف شب کے وقت کیلام ایونیو کے 5000بلاک میں گولی چلنے کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد 4 خواتین اور 3 مردوں کو گولیاں لگنے کے باعث زخمی حالت میں پایا گیا۔

ہسپتال منتقل کیےجانیوالے متاثرین میں سے بعد ازاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہومی سائیڈ کے سراغ رساں فائرنگ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور پولیس عوام سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں رواں سال اب تک بڑے پیمانے پر فائرنگ کے کم از کم 458 واقعات ہو چکے ہیں۔