سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکی ریاست واشنگٹن کی سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ائیرپورٹ کے قریب ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ یہ حادثہ ہوائی اڈے کے مشرق میں اس طیارہ کے زمین سے ٹکرانے سے قبل فضا میں ٹوٹنے کے بعد پیش آیا ہے ۔
اس سیسنا بی 208 طیارے کو یہ حادثہ رینٹن سے اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پیش آیا ہے ۔
سنوہومیش کاؤنٹی کے شیرف دفتر نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سنوہومیش کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار متاثرہ افراد کی شناخت کر رہے ہیں جبکہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اوروفاقی ہوابازی کی انتظامیہ حادثے کی تفتیش کررہی ہے۔
وفاقی ہوابازی کی انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کی شناخت ٹیل نمبر این 2069 بی کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کی ملکیت تھا۔