• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاکتازترین

April 07, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک رہائش گاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

لیک ووڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور کے جنوب مغرب میں واقع شہر لیک ووڈ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباًدن 11 بج کر 52 منٹ(پاکستانی وقت رات 10 بج کر 52 منٹ) پر گولیاں چلنے کی اطلاع پر پولیس کو رہائش گاہ پر طلب کیا گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جب  اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تین مرد گولی لگنے سے زخمی حالت میں پائے گئے۔

ان میں سے ایک کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کرہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تینوں افرادکے درمیان تعلق کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن یہ ظاہر ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے سے واقف تھے۔

جاسوسوں کا خیال ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں چوتھا فریق ملوث ہے جو پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چوتھے فریق کو بھی گولی لگی ہو گی۔