• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی پولیس ایجنسیوں کی جانب سے فون کے ذریعے عوام کی جاسوسی کیے جانے کا انکشافتازترین

September 15, 2022

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کی پولیس ایجنسیاں، سرچ وارنٹ کےبغیر لوگوں کی نقل و حرکت کا پیچھا کرنے کے لیے ایک نامعلوم  مشکوک فون ٹریکنگ آلہ استعمال کر رہی ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے حاصل کردہ سرکاری ریکارڈ اور ای میلز کے مطابق، پولیس نے 25کروڑ موبائل ڈیوائسز سے اربوں کی تعداد میں ریکارڈز تلاش کرنے کے لیے "فوگ رویل" کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے مقامات کے تجزیے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کیا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پیٹرنزآف لائف کا نام دیا جاتاہے۔رپورٹ کے مطابق ورجینیا میں قائم فوگ ڈیٹا سائنس ایل ایل سی کی جانب سے فروخت کی گئی اس ایپلیکیشن کو ہر موبائل ڈیوائس کی اشتہاری آئی ڈیز اور تفویض کردہ منفرد نمبروں کے ذریعے ڈیوائسز کا مقام معلوم کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے،جس کی مدد سے فون ڈیوائس استعمال کرنے والوں کو ان کے گھروں یا کام کی جگہوں پر ٹریس کیا جاسکتا ہے، جس سے پولیس کو پیٹرنزآف لائف کا تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نجی زندگی کے تحفظ  کے حامیوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے ملکی آئین کی چوتھی ترمیم کی خلاف ورزی قراردیا ہے جس میں بلاجواز تلاش اورضبطگی سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔