• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ویٹو نے غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک بنادیا ہے، چینتازترین

February 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین سمیت مختلف ممالک نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مسودہ قرارداد کو امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر ویٹو کرنے پر سخت مایوسی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں الجزائر کی مسودہ  قرارداد کے خلاف امریکی ووٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی ویٹو نے غزہ کی صورتحال کو مزید خطرناک صورت حال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے جب امریکہ نے غزہ کے تنازع سے متعلق قرارداد کے مسودے کو ویٹو کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اسرائیل  طویل تنازعہ کے نتیجے میں غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس سے علاقائی امن اور استحکام شدید متاثرہوا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔