• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی نمائندہ خصوصی کی فلسطینی گاوں کے دورے کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کی مذمتتازترین

March 01, 2023

رم اللہ(شِنہوا) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقِ قریب امور کے بیورو میں فلسطینی امور کے لیے نمائندہ خصوصی ہادی امر نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قریب فلسطینی گاوں حوارہ کا دورہ کیا اور اسرائیلی آباد کاروں کے حالیہ تشدد کی مذمت کی۔گاوں کے ایک مختصر دورے کے دوران انہوں نے سول اداروں اور میونسپل کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کچھ رہائشیوں کی گواہی سننے کے بعد مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جن کے گھروں اور گاڑیوں کو گاں میں آباد کاروں نے جلا کر تباہ کر دیا تھا۔ کئی جلی ہوئی گاڑیوں کے مقام پر ایک نیوز بریفنگ میں امرنے آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والی بے جوازاور ناقابل قبول تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی۔انہوں نے ان "گھنانے" حملوں کے ذمہ داروں کے قانون کے ذریعے مکمل احتساب اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے سمیت  ان لوگوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔حوارہ کے میئر معین الدمیدی نے صحافیوں کو بتایا کہ گاں پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کاروں کا حملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ اسرائیلی فوج کے تحفظ اور مرضی سے ہوا ہے۔ یہ انسانیت اور پرامن بقائے باہمی سے متعلق تمام ممالک کے لیے ناقابل قبول ہے۔دریں اثنا حوارہ کی گلیوں میں امر کے دورے کے دوران آباد کاروں کے حملے کی وجہ سے علاقے کے کچھ گھروں کی بیرونی دیواریں سیاہ نشانوں سے  بھری ہوئی تھیں۔امر نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسین الشیخ سے بھی ملاقات کی۔الشیخ کے دفتر سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امر کو اسرائیلی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حالیہ حملوں کے بارے میں آگاہ کیا۔