لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی کمپنی انٹیوٹیو مشینز کا پہلا چاند لینڈر اوڈیسیئس نے چاند پر مسلسل سورج سے بجلی پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ شمسی توانائی کی مدد سے فلائٹ کنٹرولرز اس قابل ہوگیا ہے کہ وہ چاند پر جنوبی قطب سے اعداد و شمار جمع کرکے آئی ایم -1 مشن کے مقاصد آگے بڑھاسکے۔
کمپنی کے مطابق فلائٹ کنٹرولرنئے شمسی چارجنگ ڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں اور اضافی وقت ایسے کاموں پر صرف کررہے ہیں جو تحقیق آگے بڑھائیں گے۔
کمپنی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ لینڈر کی بیٹری 10 سے 20 گھنٹے اضافی کام کرسکتی ہے۔
انٹیو مشینز اور ناسا اس مشن کے بارے میں بریفنگ ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر میں دیں گے۔
بغیرعملہ لینڈر گزشتہ جمعرات کو چاند کے جنوبی قطب پر اترا تھا یہ 50 برس سے زائد عرصے میں چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔
اوڈیسیئس چاند کی سطح پر اگرچہ اترچکا ہے تاہم فلائٹ انجینئرز نے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ چھ ٹانگوں والا یہ خلائی جہاز اترنے کے دوران لڑکھڑایا تھا۔
باور کیا جارہا ہے کہ خلائی جہاز اترتے وقت چاند کی ناہموار سطح پر اپنے ایک پاؤں پر جھکا اور پھر دوسری طرف ہوگیا۔
کمپنی کے مطابق فلائٹ کنٹرولر لینڈر پربیٹری کی زندگی کا حتمی تعین کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔
اوڈیسیئس ناسا کا سائنس اور دیگر کمرشل پے لوڈ لیکر چاند پر گیا ہے۔
آخری امریکی چاند لینڈنگ مشن دسمبر 1972 میں ہوا تھا جب اپاؤلو 17 اپنے اپاؤلو پروگرام کے آخری مشن کی تکمیل کے لئے چاند پر اترا تھا۔