واشنگٹن(شِنہوا) امریکی محکمہ خارجہ کی ایک خاتون اہلکار نے صدربائیڈن کی غزہ پالیسی سے اتفاق نہ کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔خاتون اہلکارسٹیسی گلبرٹ نےمحکمہ خارجہ کے اس موقف کو غلط قراردیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈال رہا۔
واشنگٹن پوسٹ کی دو نامعلوم امریکی اہلکاروں کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے بیورو آف پاپولیشن، ریفیوجیز اینڈ مائیگریشن کی اہلکارسٹیسی گلبرٹ نے غزہ میں امداد کی ترسیل سے متعلق امریکی رویے پر محکمہ کی جائزہ رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے 10 مئی کو شائع ہونے والی نیشنل سیکورٹی میمورنڈم 20 کے نام سے رپورٹ میں کہا تھا کہ امداد ناکافی ہونے کے باوجود امریکہ یہ نہیں سمجھتا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں امریکی امداد کو روک رہی ہے یا اس کی ترسیل یا فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔