• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

May 06, 2023

سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا میں ایک امریکی فوجی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یونہاپ نیوز ایجنسی  کے مطابق ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 31 منٹ پر ایف-16 لڑاکا طیارہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں پیونگ ٹیک میں ایک کھیت میں جاگرا جہاں یونائیٹڈ سٹیٹس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا ایک اہم فوجی اڈہ واقع ہے۔

لڑاکا طیارے میں سوار ایک پائلٹ حادثے سے پہلے ہی ایجکٹ کر گیا۔

ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ  لڑاکا طیارے  کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہو گیا تاہم  جائے وقوعہ کے قریب کوئی مکان نہ ہونے کے سبب کسی دیگر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔