• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی قمری لینڈرکنٹرول کھونے کے باعث مشن کو قبل ازوقت ختم کر دے گاتازترین

February 27, 2024

شِنہوا) امریکی کمپنی انٹیوٹوومشین کا پہلا قمری لینڈر اوڈیسیئس چاند کی سطح پر اترنے کے بعد اپنا کنٹرول کھو رہاہے جومنگل کی صبح توقع سے پہلے اپنا مشن ختم کر دے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ  منگل کی صبح تک شمسی پینل کے کام بند کرنے کی وجہ سے 

لینڈر کا ہسٹن میں فلائٹ کنٹرولرز سے رابطہ ختم ہو جائے گا۔  جس سے ناسا اور دیگرصارف اداروں کی ایک ہفتہ کام کرنے کی توقع کے برعکس مشن کا دورانیہ دو سے تین دن تک رہ جائے گا۔

 بغیر عملے کے لینڈر گزشتہ جمعرات کو چاند کے جنوبی قطب پر اترا تھا جو 50 سال سے زائد عرصے میں چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔