• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کمپنیاں چین کی درآمدی نمائش سے مواقع کی تلاش میںتازترین

November 07, 2022

شنگھائی (شنہوا) امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) میں شرکت کے نتائج سے خوش ہیں اور نمائش  کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن نے  شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی کمپنیاں  چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کے نتائج سے خوش ہیں۔

ایلن کے مطابق  درآمدات کے موضوع پر  دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش میں رواں  سال تقریباً 200 امریکی کمپنیوں نے شرکت کی، ہر کمپنی نمائش میں وسیع  ترجگہ چاہتی ہے۔

ایلن نے مزید کہا  کہ  ہم نمائش  کا احترام کرتے ہیں اورنمائش کے ساتھ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔

یو ایس چائنہ بزنس کونسل 1973 میں قائم ہوئی جو کہ ان 200 سے زیادہ امریکی کمپنیوں کی نمائندگی کررہی ہے جو چین کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

ایلن نے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین  بھر سے چینی خریداروں، سرکاری حکام، سپلائرز اور دوستوں سے ملنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔