• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی خاتون اول کوویڈ-19 کا شکارتازترین

September 05, 2023

ہیوسٹن (شِنہوا)امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا جس سے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اول کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا اور انہیں فی الحال صرف محدود علامات کا سامنا  ہے  تاہم وہ ڈیلاویئرکے  ریہوبوتھ بیچ میں اپنے گھر پر رہیں گی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر کے مطابق جِل بائیڈن کے مثبت ٹیسٹ کے بعد صدر جو بائیڈن کا ایک ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ صدر کا  اس ہفتے باقاعدگی سے ٹیسٹ جاری رکھا جائے گا  اور علامات کی نگرانی کی جائے گی۔