• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کاروباری ادارے چین کے ساتھ رویہ بہتر کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، رپورٹتازترین

July 06, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی کاروباری اداروں کی جانب سے امریکی حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ چین کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے۔

یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکی حکومت چین کے ساتھ اقتصادی مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہ رہی ہے۔

رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کچھ امریکی کمپنیز واشنگٹن سے کشیدگی کم کرنے کے لیے لابنگ کر رہی ہیں اور یورپی کمپنیز اپنی متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ یورپی ایگزیکٹوز نے امریکہ کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کے ممالک اور کمپنیز کوغیر ضروری تنازعے میں گھسیٹ رہا ہے۔

عالمی تجارت کے تجزیہ کار نک مارو کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مکمل اقتصادی علیحدگی پر زور نہیں دے سکتا۔