• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کار ساز کمپنی فورڈ نے الیکٹرک کاروں کی تیاری کا عمل سست کردیاتازترین

August 22, 2024

نیویارک (شِنہوا) امریکی کا ساز کمپنی فورڈ نے کہا ہے کہ نئے بڑے الیکٹرک پک اپ ٹرک کو متعارف کرانے میں تقریباً 18 ماہ کی تاخیر ہوجائے گی اور اب یہ 2027 میں منظرعام پر آئے گا جبکہ تین رویہ نشستوں پر مشتمل الیکٹرک اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑی کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس جانب اشارہ ہے کہ کمپنی ایک بار پھر اپنی سرمایہ کاری اور نئی بیٹری سے چلنے والے ماڈلز کی تیاری سست کررہی ہے حالانکہ وہ دیگر الیکٹرک  دیگر کار سازوں سے آگے جانے کی امید کر رہی تھی۔

فورڈ اس ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر کے نقصانات میں کمی کےلئے الیکٹرک گاڑیوں پر خرچ کی جانے والی رقم کم کررہی ہے۔ وہ 2026 میں ایک نئی الیکٹرک ڈیلیوری وین متعارف کرانے کا بھی سوچ رہی ہے ۔کمپنی کے مطابق 2027 میں بھی درمیانے درجے کی نئی الیکٹرک پک اپ متوقع ہے۔

فورڈ کے چیف فنانشل آفیسر جان لالر نے ایک کانفرنس کال میں بتایا کہ "مارکیٹ کی مسابقتی نوعیت عالمی سطح پر تبدیل ہو رہی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ان گاڑیوں کو منافع بخش بنانے کی ضرورت ہے اور  اگر ایسا نہ ہواتو ہم تبدیلیاں اورسخت فیصلے کریں گے۔

لالر نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کاحجم اب کمپنی کے مجموعی سرمائے کا 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردیا جائے گا۔

نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فورڈ کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب  امریکہ اور یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں طور پر کمی ہوئی ہے جس کے سبب  ٹیسلا اور دیگر گاڑی ساز اداروں کو قیمتوں میں کمی کرنا پڑی ہے ۔ گزشتہ ماہ فورڈ نے کہا تھا کہ اس کے الیکٹرک وہیکل ڈویژن کو رواں کی پہلی ششماہی میں 2.5 ارب امریکی ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اس سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ اعلان امریکی  کارساز اداروں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کررہا ہے کیونکہ وہ صارفین کی طلب، سپلائی چینز کے مسائل اور چینی کار ساز کمپنیوں سے بڑھتی مسابقت کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ایک اہم ٹیکنالوجی الیکٹرک گاڑی کا فروغ چاہتے ہیں۔