واشنگٹن(شِنہوا) امریکی کانگریس نےایک اور سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی منظوری دے دی ہے تاکہ جمعہ تک کی آخری مہلت سے صرف ایک دن پہلے، جزوی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے سرکاری فنڈنگ میں توسیع کی جا سکے۔
سینیٹ سے جمعرات کی شام بل کو 13 کے مقابلے میں 77 ووٹ سے منظور کیا گیا،جسے اس سے قبل ایوان نمائندگان نے99 کے مقابلے میں 320ووٹ سے منظور کیا تھا،بل کو توثیق کے لیے صدر بائیڈن کے دستخط کے لیے بھیج دیاگیا ہے۔
بل کی منظوری سے ایک روز پہلے کانگریس رہنماؤں نےڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کی جانب سے بعض سرکاری شعبوں کو فنڈ دینے پراتفاق کا اعلان کرتے ہوئے یکم مارچ اور 8 مارچ کی موجودہ ڈیڈ لائن کو 8 مارچ اور 22 مارچ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس سے کانگریس کو سالانہ اخراجات کے بل کی تیاری کے لیے مزید مہلت ملے گی۔