واشنگٹن(شِنہوا) نیویارک محکمہ پولیس کے ایک ریٹائرڈ افسرکو گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے ایک افسر پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے اور اس کی سرگرمیوں سے متعلقہ الزامات کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم نے اپنے اقدامات سے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا جو 2020 کے صدارتی انتخابات سے متعلق انتخابی ووٹوں کی جانچ اور گنتی کے لیے بلایا گیا تھا۔
نیویارک کے گاؤں فلوریڈ اکے 56 سالہ ریٹائرڈ پولیس افسر تھامس ویبسٹر کو واشنگٹن ڈی سی میں سزا سنائی گئی۔
امریکی اٹارنی میتھیو گریوز نے کہا کہ ایک سابق میرین اور ریٹائرڈ پولیس افسر کے طور پر، تھامس ویبسٹرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آئے جب ملزم اور ہجوم کے دیگر ارکان نے 6 جنوری کو کانگریس کو نشانہ بنایا۔