• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کانگریس میں فسادات سے متعلق حتمی رپورٹ جاریتازترین

December 25, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی کانگریس میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی ایوان کی منتخب کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کردی۔18 ماہ کی تحقیقات کے بعد 845 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پارٹی اور نظریاتی خطوط پر مخصوص نتائج  اخذ کیے گئے ہیں۔کمیٹی نے کہا کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا جس میں وہ ڈیموکریٹ کے امیدوار جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔ رپورٹ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی آئینی ذمہ داری کا احترام کرنے کے بجائے کہ قوانین پر ایمانداری سے عمل کیا جائے انتخابی نتائج کو الٹنے کی سازش کی۔ہاؤس پینل کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف کو بغاوت پر اکسانے سمیت چار مجرمانہ الزامات پر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش  کے تین دن بعد یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔