• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کانگریس کےبجٹ پرڈیڈ لاک کےباوجودبائیڈن کا یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلانتازترین

September 22, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 32کروڑ50 لاکھ ڈالر مالیت کے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیاہےجس میں مزید فضائی دفاع کا سازو سامان بھی شامل ہے جبکہ  امریکی کانگریس اس حوالے سےوفاقی حکومت سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بائیڈن نے اس پیکج کا اعلان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورہ واشنگٹن کے دوران کیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پیکج میں فضائی حملےکو ناکام بنانے کا نظام، دوہرے مقصد کے بہتر روایتی گولہ بارود اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔

تاہم اس پیکیج میں یوکرین کو مطلوب  طویل فاصلے تک مار کرنے والے اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل شامل نہیں ہیں جو 300 کلومیٹرفاصلے تک مار کر سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل زیلنسکی نے  بائیڈن، امریکی کانگریس کے اراکین، اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی تاکہ یوکرین کے لیے مزید امداد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

یہ پیکج اضافی 24 ارب ڈالر سے الگ ہے جوامداد میں کمی پر زوردینے والے چند ریپبلکن نمائندوں کے اعتراض کے باوجود امریکی صدر کانگریس سے یوکرین کے لیے منظور کرانا چاہتے ہیں ۔