• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کاانکشافتازترین

December 29, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی وفاقی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی سینیٹ کی مستقل ذیلی کمیٹی برائے تحقیقات کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ  فیڈرل بیورو آف پرزنز (بی اوپی) کے ملازمین نے کم از کم دو تہائی وفاقی جیلوں میں  گزشتہ دہائی کے دوران خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  بی اوپی جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام، ان کا پتہ لگانے اورانہیں دوبارہ رونما ہونے سے روکنے میں ناکام رہا ہے، جن میں جیل کے سینئر حکام بھی ملوث ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا کے شہر ڈبلن کی آل وویمن جیل میں، سابق وارڈن اور پادری دونوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ 

 ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جون اوسوف نے  کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی انسانی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔