• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی جیلوں میں حراست کے دوران ہلاکتوں میں اضافہتازترین

October 28, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکی جریدے سلیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکرز جزیرے پر واقع نیو یارک شہر کی جیل میں کئی برسوں سے جاری غیر آئینی بدسلوکی سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی سطح پراس  بارے غم و غصہ کے بعد اسے بند کرنے پر وسیع تر اتفاق پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطا بق  تاہم ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی جیل میں ریکرز کی نسبت زیادہ اموات ہوئی ہیں اور اس سے بھی بدترحالات ہیں جو قومی سطح پر بمشکل ہی نظر آ تے ہیں۔

2019 اور اور 2022 کے موسم گرما میں جیل میں سرکاری طور پر درج حملوں کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے جسمانی چوٹ کے واقعات میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت ہیرس کاؤنٹی جیل میں 10 ہزار سے زائد افراد زیرحراست ہیں جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

جیل میں موجود 80 فیصد سے زیادہ افراد کو مقدمے کی سماعت سے قبل حراست میں لیا گیا تھا ۔ جیل کے اعداد و شمار کے مطابق جیل میں موجود تقریباً 80 فیصد افراد کے ذہنی امراض کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہیں۔