امریکی حکومت پر امریکی شہری مزید بھروسہ کرنے پر تیار نہیں، امریکی میڈیاتازترین
September 20, 2022
نیویارک (شِنہوا) امریکی اخبار دی ہل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ احساس سے کہیں زیادہ ریاستی کمزوری سے نبردآزماہے۔ لوگ اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، اور ذرائع ابلاغ سمیت ادارے اس اعتماد کی بحالی کے لئے بہت کم اقدامات کررہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں عوام سمجھتی ہے کہ وہ جمہوری زوال کا شکار ہے۔ لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ 6 جنوری 2021 کی بغاوت ، غلامی سمیت ماضی کے اجتماعی حل طلب صدمات کے سبب حکومت ایک مضبوط بنیاد پر قائم نہیں ہے۔ زیادہ تر امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکی حکومت بدعنوان ہے۔
مضمون کا عنوان " امریکہ کی کمزوریاں" ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ نظام اور ہمارے اداروں پر اعتماد کھوچکے ہیں۔ اگرچہ لوگ مسائل پر متفق ہوسکتے ہیں تاہم وہ اس کی وجوہات اور حل پر متفق نہیں ہیں جس سے تقسیم بڑھ رہی ہے۔
کہا گیا ہے کہ روے بمقابلہ ویڈ میں درج اسقاط حمل حقوق واپس لئے جانے سے لیکر، امیگریشن، آ تشیں اسلحہ اور گن کنٹرول پر زیادہ تر امریکیوں کا ایک "قبیلہ" ہے جس میں وہ بہت کم افراد کے ساتھ منسلک ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف سیاست زدہ ردعمل نے آگ میں ایندھن کا کام کیا ہے۔ آتشیں اسلحہ تشدد میں اضافہ ہوا اور تنازع کا پرامن فیصلہ اب نہیں رہا۔