بیجنگ (شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکام ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ بیانات کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے جس سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے ری پبلکن رکن کیون میکارتھی کا اس موسم بہار میں تائیوان کے دورے کا منصوبہ ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع تیاریاں کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال پر کہا کہ چین ہمیشہ اپنے تائیوان کے علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ امریکی قانون ساز ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات پرعمل کریں گے،اور کسی بھی ایسے کام سے گریز کریں گے جس سے چین-امریکہ تعلقات متاثر اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے۔