صنعا (شِنہوا) امریکی فورسز نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی چار کشتیاں اور دو ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی ان کارروائیوں میں امریکہ، اتحاد، یا تجارتی جہازوں کی طرف سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یمن کے حوثی گروپ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یہ کارروائی 12 جون کو یونانی ملکیتی کارگو جہاز ٹیوٹر پر حملے کے بعد کی گئی ہے، کارگو جہاز حملے کے بعد منگل کو بحیرہ احمر میں ڈوب گیا تھا۔