• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی فوج کی بالادستی بین الاقوامی امن و امان کی خلاف ورزی ہے، رپورٹتازترین

September 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)امریکہ نے اپنی فوجی بالادستی پر انحصار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اور جان بوجھ کر ان کے خلاف عمل کیا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے امریکی فوجی بالادستی کی ابتدا، حقائق اور خطرات کے عنوان سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں امریکی فوجی بالادستی کی تشکیل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، واشنگٹن کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنائے گئے طریقوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے اور اس کے خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے غیر قانونی استعمال یا اپنی طاقت کی دھمکی دینے کی ممانعت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے جس کو امریکہ نے مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس نے خود مختار ممالک کے خلاف بار بار اور بے شرمی سے جنگیں شروع کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک آزاد امریکی خلائی فورس کی تشکیل اور خلائی کمانڈ کے قیام نے امریکی خلائی ہتھیاروں اور فوجی مشقوں کے تجربات کو تیز کر دیا ہے جو خلا کے پرامن استعمال کے تصور کے شدید منافی ہے۔

گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کے ساتھ منظم بدسلوکی کے اسکینڈلز نے ثابت کیا کہ امریکی فوج نے تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کو پامال کیا ہے۔

حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کا 1972 میں آغاز کیا گیا جبکہ 1975 میں اسے نافذ العمل کیا گیا تھا جس میں اب 185 ممالک اور چار دستخط کنندہ ریاستیں شامل ہیں۔ یہ حیاتیاتی سلامتی کے لئے عالمی حکمرانی کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں جنگ مخالف ریلی کے دوران مظاہرین سائن بورڈ اٹھائے ہوئے ہے۔ (شِنہوا)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کنونشن کے ایک فریق کی حیثیت سے امریکہ جنوبی کوریا جیسے ممالک میں خطرناک حیاتیاتی تجربات کر رہا ہے اور ایک طویل عرصے سے اپنے ہی ملک میں انسانی تجربات میں مشغول ہے۔