• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی فیشن ڈیزائنر چین میں بچوں کی پرورش کے حوالے سے پر جوشتازترین

February 10, 2023

نیویارک (شِنہوا)چین میں 16 سال تک قیام کرنے اور وہاں اپنے بچوں کی پرورش کرنے والی ایک امریکی  فیشن ڈیزائنر نے کہا  ہے کہ چین میں امریکی والدین کے طور پر اس نے مشترکہ اقداراور لوگوں کے ایک قوم کے طور پر آپس میں جڑے رہنے کے مضبوط احساس کی تعریف کرنا سیکھی ہے۔نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ہیدر کئی  نے چین میں دو بیٹیوں کے امریکی والدین ہونے کے بارے میں اپنے تجربے اوراحساسات کا اظہار کیا ہے  جنہوں  نے اپنے شوہر کے ساتھ بین الاقوامی شہر شنگھائی میں 16 سال گزارے۔کئی  نے لکھا ہے کہ چین میں میریگھرانے  کے تجربے نے ہمیں سکھایا کہ روزمرہ کے سوالات کے مختلف جوابات کے ساتھ ثقافت میں ضم ہو جانا دنیا کو دیکھنے کے طریقے کو بدل دیتا ہے۔انہوں  نے لوگوں  پر زور دیا ہے کہ  اہم لمحے پر ایک دوسرے سے سیکھتے ہو ئے گلیوں، قوم اور دنیا میں را بطے کا ذ ریعہ بنیں ۔