لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ کے نجی چاند مشن کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مشن امریکی ریاست فلوریڈا سے پیر کی صبح خلا میں روانہ ہوا تھا۔مشن فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچ کمپلیکس 41 سے رات گئے 2 بج کر 18 منٹ (مشرقی وقت) پر امریکی خلائی لانچ کمپنی یونائیٹڈ لانچ الائنس کے تیار کردہ ایک نئے راکٹ سے روانہ ہوا تھا۔لانچ وہیکل نے امریکی نجی کمپنی ایسٹروبوٹک ٹیکنالوجی کے تیار کردہ مون لینڈر پیریگرین کو چاند پر اپنے مشن پر روانہ کیا تھا۔خلائی جہاز سے الگ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پیریگرین کو آگے بڑھنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ پروپلشن نظام کی کامیابی سے فعال ہونے کے بعد پیریگرین ایک محفوظ آپریشنل حالت میں داخل ہوا تاہم پھر بدقسمتی سے اس میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ایسٹروبوٹک کو سورج کی سمت رخ کرکے استحکام حاصل کرنے سے روک دیا گیا۔ناسا کے مطابق نجی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ خلائی جہاز میں صنعت کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جن میں سے کچھ نے اس سے قبل خلا میں سفر نہیں کیا۔ناسا پیریگرین پر ایجنسی کی پانچ سائنسی تحقیقات کے اثرات جائزہ لینے کے لئے ایسٹروبوٹک کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔ناسا کے مطابق لینڈر پر سوار ناسا کے پانچ سائنس اور تحقیقی پے لوڈ ایجنسی کو سیاروں کے عمل اور ارتقا کو بہتر طور پر سمجھنے، پانی اور دیگر وسائل کے ثبوت تلاش کرنے اور طویل مدتی، پائیدار انسانی تلاش میں مدد دیں گے۔پیریگرین چاند پر مشن پر روانہ ہونے والا پہلا امریکی تجارتی مشن ہے۔