بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے کہا کہ چین کے خلاف برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے اور باہمی سرمایہ کاری کو محدود کرنے بارے امریکی اقدامات کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے حالیہ بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ اس بیان میں چین کی سیمی کنڈکٹر اور جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیاکہ دونوں سربراہان مملکت نے چین ۔ امریکہ تعلقات کے مسابقتی پہلوؤں کو ذمہ دارانہ طور پر منظم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ امریکی محکمے چین کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے سان فرانسسکو سربراہ اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے۔
ہی نے کہا کہ چین نے متعدد بار نشاندہی کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے کنٹرول اور پابندیوں کے اقدامات قومی سلامتی کا تصور عام معاملہ ہے ان اقدامات سے مارکیٹ کے قوانین اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق کو نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کا استحکام خطرے میں پڑجائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات چین کی ترقی کو نہیں روک سکتے بلکہ صرف امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ سے محروم کرکے ان کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین ان اقدامات کے رجحانات اور اثرات پر گہری نظر رکھے گا اور اپنے حقوق اور مفادات کا سختی سے تحفظ کرے گا۔