• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی برآمدی کنٹرول فہرست سے چینی اداروں کا اخراج معمول کی تجارت کے لیے فائدہ مند ہے:چینتازترین

August 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے 27 چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی "غیر تصدیق شدہ فہرست" سے نکالنے کے فیصلہ کومعمول کی دو طرفہ تجارت کے لیے سازگار قراردیا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہاکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند حل اس وقت تک تلاش کیے جا سکتے ہیں جب تک کہ دونوں فریق واضح تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر عمل کرتے رہیں گے۔